
بیروت :لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے کہا کہ اسرائیل لبنانی علاقوں سے اپنی فوجی موجودگی ختم کرنے پر بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے۔
بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں نواف سلام نے کہا کہ صدر جوزف عون نے اسرائیل سے پانچ سرحدی چوکیوں سے انخلاء پر مذاکرات کی پیشکش کی، مگر اسرائیل کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔ سلام نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک پہیلی ہے کہ اسرائیل مذاکرات کا مطالبہ کرتا ہے لیکن جب لبنانی فریق آمادگی ظاہر کرتا ہے تو وہ ملاقات سے انکار کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ وہ امریکیوں کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔
جنوبی لبنان میں ریاستی کنٹرول کے تحت تمام ہتھیار لانے اور علاقے کو غیر فوجی بنانے کے منصوبے پر سلام نے کہا کہ عمل مسلسل جاری ہے اور فوج اسرائیل کی سرحد کے قریب اپنی موجودگی بڑھا رہی ہے۔


































