Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل صیہونی آبادکاری کی تمام سرگرمیاں بند کرے، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر آبادکاری کی تمام سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل آباد کاری کی منصوبہ بندی کے طریقہ کار میں ترمیم کے اسرائیلی فیصلے سے سخت پریشان ہیں۔ ان تبدیلیوں سے مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاری کے منصوبوں میں تیزی آنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل نے اسرائیلی بستیوں کی تعمیر میں پیشرفت کے منصوبوں کو تناؤ اور تشدد اور دیرپا امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ قراردیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بستیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اورایک قابل عمل دو ریاستی حل میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ اسرائیل آبادکاری میں توسیع کے تمام منصوبوں کو فوری واپس لے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ روز مغربی کنارے میں ساڑھے چار ہزار عمارتوں کی تعمیر کا منصوبہ متعارف کرایا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular