
پیرس: برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل پر زور دیا کہ اسے غزہ کے باشندوں کے لیے انسانی امداد کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔ تینوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیا اور امداد کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال کرنے سے خبردار کیا۔ بیان میں کہاگیاہےکہ انسانی امداد کو کبھی بھی جنگ بندی پر منحصر نہیں ہونا چاہئے یا اسے سیاسی آلے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ بیان میں اسرائیل پر زور دیا گیاہے کہ غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی مکمل، تیز رفتار، محفوظ اور بلا روک ٹوک فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امداد کو روکنے سے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کا خطرہ ہو گا۔


































