
دوحہ: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل پر مذاکرات میں تاخیر کا الزام عائد کیا ہے۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ثالثوں کی کوششوں کے جواب میں مذاکرات میں شامل ہوئے ہیں۔ حماس امن کی ہر کوشش کا احترام کرتی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملیں اور غزہ پر ظالمانہ اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ہو اس کے لیے ہم تمام فریقوں سے بات چیت کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ثالث اسرائیل کو کسی قابل عمل معاہدے پر قائل کرلیں گے۔ اس وقت اسرائیل جنگ بندی میں تاخیر کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔حماس جنگ میں اسرائیل کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے۔اس لیے ہم اسرائیل کے تاخیری حربوں سے پریشان نہیں ہیں۔


































