
غزہ : حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کو ان کی زندگی اور موت کی بابت خبردار کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ وقت ختم ہو رہا ہے۔ قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے، انتخاب آپ کے ہاتھ میں ہے، کیا آپ اپنے بچوں کو تابوتوں میں چاہتے ہیں یا زندہ؟۔اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے نام اپنے پیغام میں حماس نے کہا کہ آپ کی حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔


































