
واشنگٹن : امریکا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل آٹے کو غزہ پہنچنے سے روک رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہاکہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث لوگوں کو قحط کا خطرہ لاحق ہے۔ کاش میں آپ کو بتا سکتا کہ آٹا غزہ کے اندر جا رہا ہے لیکن میں ابھی ایسا نہیں کہ سکتا، میں آپ کو صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ یہ فلسطینی عوام کے لیے بہت اہم ہے۔ آٹے کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے بندرگاہ کو کھولنے کے لیے اسرائیلی منصبوں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے کیونکہ یہ بہت اہم ہے۔


































