Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

اسرائیل، ایران اور سعودیہ میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش کررہا ہے، ایرانی سفیر

ریاض : ریاض میں تعیینات ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی سے پریشان ہے اسی لئے دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں ایجاد کرنے کی سازش کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے مشترکہ دوستوں نے تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے لیکن صیہونی حکومت سمیت کچھ ممالک اس حوالے سے پریشان ہیں اسی لئے اسرائیل تہران اور ریاض کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں امید ظاہر کی کہ خطے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور اقتصادی و معاشی استحکام کے لئے باہمی مفادات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ خطے کے ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات بہتر ہونے سے خطے میں تعیینات غیر ملکی افواج کا جلد انخلاء ممکن ہوجائے گا۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان تعلقات بڑھنے سے کوئی بھی بیرونی طاقت اپنی مرضی ہم پر مسلط نہیں کرسکے گی۔ایرانی سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ ایران اور سعودی عرب دونوں خطے کے اہم اور طاقتور ممالک ہیں لہذا ان کے درمیان تعلقات بہتر ہونے سے پورے خطے کے ممالک کا فائدہ ہوگا۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کرکے اپنے اقتصادی اور دیگر مسائل کو حل کرسکتے ہیں اس سے دوسرے ممالک بھی مستفید ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور بعض ممالک کے تعلقات بہت مضبوط ہیں جو اقتصادی لحاظ سے بہت اچھی پوزیشن رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحال کرنے میں چین کے کردار کو بھی سراہا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular