Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کھلے عام فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ایمنسٹی

غزہ : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کی نظروں کے سامنے کھلے عام نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسلی صفائی کے مخصوص ارادے کے ساتھ غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے۔ اسرائیل نے شہریوں کو شدید جسمانی یا ذہنی نقصان پہنچا کر اور جان بوجھ کر زندگی کے حالات کا تباہ کن بنا کر اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔ایمنسٹی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے انتباہات کے باوجود اسرائیل نے غزہ تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی سے بار بار انکار کیا اور رکاوٹیں ڈالیں۔
سربراہ ایمنسٹی اگنیس کالمارڈ نے کہا کہ اسرائیل نے ہزاروں فلسطینیوں کو مار ڈالا۔ کئی خاندانوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ گھروں، معاش، اسپتالوں اور اسکولوں کو تباہ کر دیا اور ریاستیں بے بسی سے دیکھتی رہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular