
جنیوا: اقوام متحدہ کی فلسطین میں مستقل نمائندہ فرانسسکا البانیز نے اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کردیا۔ فرانسسکا کا کہنا تھاکہ اسرائیل اب تک عام شہریوں کو قتل کر رہاہے۔ حماس کے جنگجوؤں کے خاتمے کا کوئی ثبوت اسرائیل فراہم نہیں کرسکے۔ اسرائیل ہر فلسطینی کو حماس کا کارکن یا انسانی شیلڈ قرار دے کر قتل کررہا ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اب تک اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ستر فیصد یا تو معصوم بچے تھے یا خواتین۔ تیس فیصد مردوں میں سے بھی اسرائیل حماس سے تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اسرائیل غزہ میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔
اسرائیل نے الزامات کی تردید کی ہے۔ جنیوا میں اسرائیلی نمائندے نے انسانی حقوق کمیشن کے اجلاس میں کہا کہ فرانسسکا کے الزامات بے بنیاد ہیں۔


































