
برازیلیہ : برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کو ہولو کاسٹ قرار دے دیا۔ افریقی یونین کی کانفرنس سے خطاب میں برازیلین صدر نے کہا کہ جو کچھ اسرائیلی فوج کر رہی ہے یہ سپاہیوں کی سپاہیوں کے خلاف جنگ نہیں ہے۔ یہ ایک انتہائی جدید اسلحے سے لیس فوج کی عورتوں اور بچوں کے خلاف جنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اس وقت جوکچھ غزہ میں ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہے وہ ماضی میں کبھی بھی نہیں ہوا ہے۔ تاریخ اس وحشیانہ جنگ کی مثال نہیں پیش کر سکتی ہے۔ جس کا نشانہ عورتیں اور بچے ہوں۔ البتہ یہ ویسا ہی جیسا ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔ اس وقت غزہ میں جو کچھ ہو رہاہے یہ ہولوکاسٹ ہے۔


































