
تل ابیب: صیہونی اخبار یدیعوت احارنوت نے لکھا ہے کہ اسرائیل ایک ایسی جنگ میں پھنس گیا ہے جس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ اسرائیل اس کوشش ميں ہے کہ دشمن پر کسی طرح غالب آئے۔ جنگ کو تین مہینے گذر چکے ہيں لیکن اب تک اسرائیلی حکام کا کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے جو اہداف معین کئے تھے ان میں اسے حاصل کرنے کی توانائی نہيں ہے اس لئے وہ ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کو آگے بڑھا رہے ہيں ۔اخبار نے لکھاکہ ہم تین ماہ سے حماس کی شکست کی خبریں سن رہے ہيں لیکن اس میں کوئی حقیقت نہيں ہے اور حماس کا خاتمہ بہت دور ہے۔ یدیعوت احارنوت نے لکھا کہ جنگ سے کچھ نہيں بدلے گا بلکہ فوجیوں کی جان جائے گی اور غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوگا جس کا ذمہ دار اسرائیل ہے اور اسرائیل کو دنیا بھر میں نقصان پہنچے گا اور ہمیں کامیابی بھی نہيں ملے گی ۔ اخبار نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں اسرائیلی قیدیوں کے قتل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اس حکومت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا ہے۔


































