Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل قابض قوت ہے، اُسےحق دفاع حاصل نہیں، اقوام متحدہ

جنیوا: اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقہ جات فرانسيسكا البانيز نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں حق دفاع حاصل نہیں ہے کیونکہ وہ وہاں قابض قوت ہے۔ عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے فرانسيسكا البانيز نے کہاکہ حماس کے کثیر جہتی حملے پر اسرائیل کا فوجی ردعمل محض اپنی سرزمین اور اپنے شہریوں کے دفاع سے آگے بڑھ گیا ہے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف کا اصولی قانون کہتا ہے کہ فوجی قبضے کے تناظر میں اپنے دفاع کا اطلاق نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ سیاست دانوں اور رہنماؤں نے اپنے بیانات میں اعلان کیا ہےکہ غزہ میں مقیم تمام فلسطینی حماس کے اقدامات کے ذمہ دار ہیں۔ تو ان کی کمر توڑ دینی چاہیے۔ یہ زبان انتہائی خطرناک اور نسل کشی کی زبان ہے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی فوجی مہم نہایت تباہ کن اور بلاامتیاز رہی ہے اور اس نے غزہ کا 42 فیصد رہائشی علاقہ تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیل نے شہری علاقوں جن میں اسپتال، عبادت گاہیں اور مارکیٹیں شامل ہیں، کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular