
لندن: آکسفورڈ یونین نے اسرائیل کو خطے میں ایران سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ سابق فلسطینی وزیراعظم محمد شتایہ اور این جی او یو این واچ کے ڈائریکٹر ہلیل نوئر کے درمیان گرما گرم بحث کے بعد سامنے آیا۔ شتایا نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی عوام پر نسل پرستی اور قبضے کا ایسا نظام مسلط کیے ہوئے ہے جو پورے خطے کو بار بار تصادم کی طرف دھکیل رہا ہے۔ قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے ہلیل نوئر نے مؤقف اختیار کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ اسرائیل نہیں بلکہ ایران ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران مشرقِ وسطیٰ میں مسلح ملیشیاؤں کو اسلحہ فراہم کرکے کشیدگی بڑھا رہا ہے۔
آکسفورڈ یونین کے اراکین نے بحث کے بعد بھاری اکثریت سے اس موقف کی حمایت کی کہ اسرائیل خطے کے استحکام کے لیے ایران سے زیادہ خطرہ ہے ووٹنگ میں پانچ سو ایک طلبا نے اسرائیل کیخلاف ووٹ دیا۔


































