Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل نے فلسطینی سرزمین کو کھلی جیل میں بدل دیا ہے، اقوام متحدہ

جنیوا : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی سرزمین کو کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ جہاں 8 لاکھ فلسطینی 1967 سے قید ہیں۔
فلسطین میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیس نے انسانی حقوق کونسل کو بتایا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں قید افراد میں دسیوں ہزار بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی جیلوں میں 160 بچوں سمیت پانچ ہزار فلسطینی قید ہیں جن میں 1100 کو بغیر کسی الزام یا مقدمہ کے قید رکھا گیا ہے۔ البانیس نے فلسطینیوں کی من مانی حراست سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے ساتھ کھلی جیل جیسا سلوک کررہا ہے۔ جہاں فلسطینیوں کو مسلسل قید، نگرانی اور نظم و ضبط کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی غیر قانونی قید بین الاقوامی جرائم کے مترادف ہے جسکی عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی طرف سے فوری تحقیقات کی ضرورت ہے۔ البانیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ فلسطینیوں پر نسل پرستی کا نظام مسلط ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر قانونی صیہونی بستیوں کو تسلیم نہ کریں اور نہ ہی ان کی حمایت کریں اور ایسی بستیوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرائیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular