
تل ابیب: صیہونی وزیر جنگ یووا گیلنٹ نے غزہ جنگ میں صیہونی فوجیوں کو پہنچنے والے بھاری جانی نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آج تک ہرگز ایسی جنگ نہیں دیکھی اور 75 برسوں سے ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کیا۔ ہم نے مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے بھاری قیمت چکائی ہے اور اس جنگ میں ہمیں کافی مالی نقصان ہوا ہے جس کی اسرائیل کے وجود میں آنے کے بعد سے اب تک کوئی مثال نہيں ملتی۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹوں کے مطابق غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 560 اسرائیلی فوجی غزہ میں ہلاک اور تقریباً تین ہزار زخمی ہو چکے ہيں ۔


































