Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کو غزہ میں کوئی کامیابی نہیں ملی، ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی جنگ میں حماس کی نابودی سمیت اپنے بیان کردہ کسی بھی اہداف تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے صدر رئیسی اور دیگر کابینہ کے اراکین کو غزہ کے بارے میں بریفنگ میں بتایا کہ صیہونی حکومت گذشتہ تین مہینوں سے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے خلاف حملوں میں شدت لارہی ہے تاہم 90 دنوں سے زیادہ کے دوران صیہونی حکومت کو کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہوا۔ حماس کی نابودی، اسے غیر مسلح کرنا اور یرغمالیوں کو آزاد کرانا وہ اہداف جن میں اسرائیل مکمل ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے صیہونیوں نے بیروت میں صالح العروری کو قتل کرکے ایک نام نہاد جعلی فتح اپنے نام کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے ایران کے دیرینہ موقف کو دہرایا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے غزہ میں صیہونی جارحیت کو روکنا ہوگا۔ فلسطین کا محاصرہ ختم کرکے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی ضروری ہے۔ فسلطینیوں کو اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کا حق ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular