Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل ایران پر حملہ کرسکا نہ کبھی کرسکے گا، عراقچی

تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی دھمکیوں کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ماضی میں کبھی حملہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوا اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کر سکے گا۔ روس کے آر ٹی ٹیلی ویژن نیٹ ورک کیساتھ انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ کی حمایت اور مدد کے باوجود بھی اسرائیل فوجی کارروائی کرنے کا اہل نہیں ہوگا۔ قابض حکومت کو معلوم ہےکہ ہماری دفاعی صلاحیتیں کیا ہیں اور کسی بھی حملے پر ہمارا ردعمل کیا ہوگا۔ ہم امریکہ کے خلاف بھی اپنا دفاع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران حالیہ برسوں میں روس اور چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے۔ تینوں ممالک بین الاقوامی امن کے لیے موثر اقدامات کرنے کے حوالے سے سنجیدہ ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular