
تل ابیب: اسرائیلی وزیر انصاف اور جنگی کابینہ کے رکن گیڈون سعار نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج اہداف حاصل نہیں کرسکی ہے۔ گیڈون سعار نے ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب تک غزہ میں حماس کو شکست نہیں ہوئی ہے۔ ایسا سوچنا کے غزہ میں حماس کے بجائے کسی دوسرے گروپ کو حکومت دی جاسکتی ہے بے وقوفی ہوگی۔ غزہ میں حماس کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ حماس غزہ کے چپے چپے سے واقف ہے۔ ہمیں شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور فوجی نقصان بہت زیادہ ہورہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ حماس کو شکست دیں لیکن ابھی ہم اس ہدف سے بہت دور ہیں.


































