Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کا حکم نظرانداز کردیا ہے، ہیومین رائٹس واچ

نیویارک : انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائیٹس واچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل، اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت کے حکم کی تعمیل نہیں کر رہا ہے کیونکہ وہ غزہ کی پٹی کے پریشان حال اور مایوس لوگوں کو فوری طور پر درکار امداد فراہم کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔ حقوق انسانی کے موقر گروپ کی جانب سے اس الزام سے ایک ماہ پہلے دی ہیگ میں اقوام متحدہ کی عدالت نے اسرائیل کو ایک سنگ میل فیصلے میں حکم دیا تھا کہ وہ جنگ کی شدت میں کمی لاکر اسے اعتدال پر رکھے۔ جنوبی افریقہ کی پیٹیشن پر جس میں اسرائیل پر نسل کشی کا الزام عاید کیا گیا تھا اپنے ابتدائی حکم میں عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ اموات، تباہی اور نسل کشی کی کسی بھی قسم کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے جو کچھ بھی کر سکتا ہے کرے۔ گزشتہ ماہ اپنے ابتدائی فیصلے میں عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو چھ عبوری اقدامات پر عمل کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ جن میں غزہ میں فلسطینیوں کو درپیش منفی حالات سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر درکار بنیادی خدمات اور انسانی امداد کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کا کیا جانا شامل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular