Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل اپنے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات میں ناکام رہا، پراسیکیوٹر آئی سی سی

دی ہیگ : بین الاقوامی فوجداری عدالت آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے کہاہے کہ اسرائیل نے وسیع قانونی مہارت کے باوجود غزہ جنگ میں اپنے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کی حقیقی تحقیقات نہیں کیں۔
رائٹرز نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کریم خان نے کہا کہ اسرائیل اپنے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات میں ناکام رہا۔ آئی سی سی نے اسرائیل کی جانب سے تحقیقات کے کوئی حقیقی کوشش نہیں دیکھی جو مروجہ قوانین کے مطابق ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس بہت اچھی قانونی مہارت موجود ہے۔ لیکن اس نے اپنے ججوں، پراسیکیوٹرز اور قانونی آلات کو الزامات کی مناسب جانچ پڑتال کے لیے استعمال نہیں کیا جو جنگی جرائم ہم نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دیکھے ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی کیخلاف امریکی ایوان نمائندگان کے ووٹ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ ایسا معاملہ ہے جس پر تمام باضمیر لوگوں کو فکر مند ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular