Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل ناکام، حماس کو ختم نہیں کرسکتا، اسرائیلی انٹیلی جنس

تل ابیب: اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں 5 ماہ کی شدید لڑائی کے باوجود حماس کو تباہ نہیں کر سکتا۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے اسرائیلی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے اہم ہدف کو ناکامی کا سامنا ہے اور بین الاقوامی حمایت کی لہر اسرائیل کے خلاف ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا خیال ہے کہ اس نے وسطی اور شمالی غزہ کی پٹی میں حماس کے مرکزی کمان کے ڈھانچے کو ختم کر دیا ہے لیکن مزاحمت کے اہم مراکز باقی ہیں۔ سینیر حکام نے اخبار کو بتایا کہ حماس کی 24 بٹالین میں سے 4 رفح میں محفوظ مقام پر فرار ہونے کے بعد مکمل محفوظ ہیں۔ اسرائیل کا خیال ہے کہ انہیں ڈھونڈنے اور تباہ کرنے میں بہت دیر ہو چکی ہے کیونکہ امریکہ نے اسرائیل سے منہ موڑ لیا ہے۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق فی الحال ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں کہ اسرائیلی فوج مزید قیدیوں کو چھڑا سکے گی یا حماس کے مزید رہنماؤں کو ہلاک کر سکے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular