
غزہ : فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے اہداف میں ناکام رہا اور اس نے صرف تباہی مچائی اور قتل عام کیا۔ ابو حمزہ نے ایک ویڈیو بیان میں آپریشن الاقصٰی طوفان کو عرب اسرائیل تنازع میں سب سے بڑا اور کامیاب پیچیدہ کوالیٹیٹیو آپریشن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی جنگ کسی فوجی آپریشن کا ردعمل نہیں ہے بلکہ اس کے غیر مسلح لوگوں کے خلاف جنگ چھیڑنے اور نسل کشی کرنے کے پہلے سے طے شدہ ارادے کی عکاسی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ہم نے یمن، لبنان، عراق اور ایران میں وفادار مسلمان گروپوں کے ساتھ اسرائیل کا سامنا کیا۔ انہوں ںے کہا کہ اسرائیلی فوج مزاحمت کو ختم کرنے، اپنے اسیروں کی بازیابی یا تباہی و بربادی سے بالاتر کوئی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے ناکہ بندی کے باوجود غزہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی کاز کو ترجیح دیں.


































