
غزہ : غزہ میں اسرائیل نے 2 ہزار سے زائد قبریں اکھاڑ دیں جن میں سے اکثر کی میتیں بھی غائب ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مُردوں کو بھی چین سے قبر میں رہنے نہ دیا اور 2 ہزار سے زائد قبروں کو اکھاڑ دیا اور کچھ میتیں مٹی پر چھوڑ دیں اور کچھ ساتھ لے گئے۔ ایک فوٹو گرافر نے غزہ شہر کے الطفہ ضلع میں فلسطینیوں کی قبروں سے نکالی ہوئی کفن پوش لاشوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان قبروں پر اسرائیلی فوج نے بلڈوزر چلائے تھے۔ اسرائیلی فوج نے قبرستانوں کو بلڈوز کرنے کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم قبروں کی تلاشی پر انھوں نے جواب دیا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں دفن ہونے کے شُبے میں کچھ مقامات پر قبروں سے لاشیں نکالی تھیں.


































