Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

انروا پر پابندی کا اطلاق، اسرائیل نے تعلقات منقطع کرلئے

تل ابیب : صیہونی حکومت نے مقررہ مدت پوری ہوتے ہی فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے تمام تعلقات منقطع کرلئے۔ اسرائیلی حکومت نے انروا کو 30 جنوری سے اسرائیل میں تمام سرگرمیاں بند کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان اورین مارمورسٹین نے کہا کہ انروا حماس کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متأثرہ تنظیم کے برابر ہے۔ انروا میں حماس کے کارکنان سرایت کر گئے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے فیصلے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اسے واپس لینے کی اپیل کی۔
انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے انروا کے خلاف اسرائیل کی کارروائیوں کو فلسطینیوں کی زندگیوں اور مستقبل کو نقصان پہنچانے والا ایک مسلسل حملہ قرار دیا۔ انروا اسرائیلی پابندی کے باوجود تمام فلسطینی علاقوں میں ریلیف کا کام جاری رکھے گی۔ ان علاقوں میں یروشلم بھی شامل رہے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular