Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل نے غزہ جنگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے، اقوام متحدہ

نیویارک : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کو جوابدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ایجنسی کئی سال سے اسرائیل کو حاصل جس استثنیٰ کا ذکر کررہی ہے وہ برقرار نہیں رہ سکتا۔ اس استثنیٰ نے ایسی خلاف ورزیوں میں حصہ ڈالا ہے جو بین الاقوامی جرائم میں شمار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پانچ ماہ سے بھی کم عرصے میں غزہ کا زیادہ تر حصہ تباہ کر کے ہموار ملبے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 24 لاکھ آبادی قحط کے دہانے پر لے آنا بھی جنگی جرائم میں شامل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular