
بیروت : حماس نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی اسرائیلی دھمکیوں کو کھوکھلا قرار دے دیا۔ حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے بیروت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی کھوکھلی دھمکیاں ہمارا مؤقف تبدیل نہیں کرسکتیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہم جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ اسرائیل اپنے یرغمالیوں کو بزور طاقت رہا نہیں کرواسکتا۔ اس سے پہلے عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی پرحماس نے یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی موخر کردی تھی۔ اسرائیل نے دھمکی دی تھی کہ حماس نصف شب تک یرغمالیوں کو رہا کرے یا حملوں کےلیے تیار ہوجائے۔


































