Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل آگ میں جلنے لگا، ایمرجنسی نافذ، ہزاروں افراد منتقل

تل ابیب: اسرائیل کے جنگلات کی آگ پھیلنے پر ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا۔ آگ نے پانچ ہزار ایکڑ اراضی کو جلادیا جس میں تین ہزار ایکڑ جنگل بھی شامل ہے۔ بیس سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔آگ نے کئی کلومیٹر رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ درجنوں رہائشی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا ہے اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے مرکزی یروشلم-تل ابیب ہائی وے کو بند کردیا ہے۔ فائر بریگیڈ، پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیمیں دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔آگ اس قدر شدید ہے کہ اسرائیلی طیارے بھی اس پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
عالمی مدد کی اپیل کے بعد یونان، قبرص، کروشیا اور اٹلی سے آگ بجھانے والے طیارے اور فائر فائٹرز اسرائیل پہنچ گئے۔ یوکرین، اسپین، فرانس اور دیگر نے بھی امداد بھیجنے کا عہد کیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ اٹھارہ افراد کو جنگل کی آگ بھڑکانے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے کمانڈر شمولک فریڈمین نے نے خبردار کیا کہ 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں صورتحال کو مشکل بنا رہی ہیں وزیراعظم نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ یروشلم کے قریب جنگل کی آگ تیزی سے پھیلتی ہوئی شہر تک پہنچ سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular