
مالٹا : غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ صیہونی فوج نے مالٹا کے نزدیک امدادی جہاز فریڈم فلوٹیلا کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنادیا۔ جہاز کے اگلے حصے میں آگ لگ گئی۔ عملے کا کہنا ہےکہ جہاز کے جنریٹر کو نشانہ بنایا جس سے جہاز اندھیرے میں ڈوب گیا اور جہاز کے غرق ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ جہاز پر مختلف ممالک کے تیس امدادی کارکن اور عملے کے بارہ ارکان سوار تھے۔ جہاز کو مالٹا کے ساحل پر پہنچادیا گیا۔


































