
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے جنین اور طولکرم میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کو مٹانے کے لیے ان کی ترتیب کو تبدیل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا مقصد جنین۔ طولکرم اور نور شمس پناہ گزین کیمپوں کا مکمل صفایا کرنا ہے۔ اُنہیں دونوں شہروں کے اندر محلوں میں تبدیل کرنا ہے۔ اسرائیلی فوج سینکڑوں فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں کو تباہ کرنے کی وارننگ جاری کر رہی ہے۔ یہ خاندان قانونی طور پر احکامات کو چیلنج کرنے سے بھی قاصر رہے ہیں۔
نور شمس کیمپ میں خدمات کے لیے پاپولر کمیٹی کے رکن صالح الزہری نے مڈل ایسٹ آئی کوبتایا کہ کیمپ میں اسرائیل کا منصوبہ پہلے ہی نافذ کیا جا رہا ہے۔ فوج اسے حصوں میں تقسیم کر رہی ہے اور مرکزی سڑکیں کھول رہی ہے۔


































