
تل ابیب : اسرائیل نے غزہ کے فلاڈیلفیا محور اور جنوبی شام میں جبل الشیخ سے فوج نہ بلانے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد فلاڈیلفیا محور بفرزون برقرار رہے گا۔ جیسا جنوبی لبنان اور شام میں بفرزون ہے۔ انہوں نے ان پانچ مقامات کا حوالہ دیا جہاں جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج نہیں ہٹی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیلی فوج جنوبی شام میں جبل الشیخ پر غیر معینہ مدت تک موجود رہے گی۔جنوبی شام کو ایک غیر فوجی علاقہ ہی رہنا چاہیے۔ ہمیں نئے شامی صدر احمد الشرع پر بھروسہ نہیں۔ ہمیں صرف اپنی فوج پر بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے شامی فورسز پر حملہ کیا جنہوں نے جنوبی شام میں اپنی پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کی تھی اور انہیں پسپا کردیا۔


































