
دی ہیگ : غزہ میں جنگی جرائم پر ایران کا عالمی فورم پر اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ. ہیگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن سے خطاب میں ایرانی ڈپٹی وزیرخارجہ رضا نجفی نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی۔ انسانیت کیخلاف جرائم سمیت چار سنگین جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ رضا نجفی نے مطالبہ کیا کہ نہ صرف اسرائیل بلکہ جس جس نے بھی ان جرائم میں معاونت کی اس کا ٹرائل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مناظر سے واضح ہے کہ اسرائیل کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے ہتھیار موجود ہیں۔ اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹمی حملے کی دھمکی خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے۔


































