Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل اور اس کے اتحادی غزہ میں حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکیں گے، اسماعیل ہنیہ

دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ حماس کی مقرر کردہ قیمت ادا کئے بغیر اسرائیل کو قیدی واپس نہیں ملیں گے۔ اسماعیل ہنیہ نے ایک انٹرویو میں کہاکہ حماس ایک تحریک ہے جس کی جڑیں اس کی سرزمین پر ہیں۔ اسرائیل اور اس کے اتحادی غزہ میں حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صرف فلسطینی عوام کو ہی فلسطین کے مستقبل کا تعین کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ اگر دشمن چاہتا ہے کہ یہ ایک طویل جنگ ہو تو ہم اپنے دشمن سے زیادہ طویل جنگ کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نےعرب اسلامی سربراہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ ادھر حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے
اسپتالوں کی حقیقت کا جائزہ لینے اور اسرائیل کے جھوٹے دعووں کو جانچنے کے لیے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے الشفا اسپتال پر جارحیت کے جرم میں امریکہ کو براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیل کا اسپتالوں، بیکریوں کو نشانہ بنانے اور پانی کی ترسیل روکنے کا مقصد لوگوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular