
قاہرہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان نئے معاہدے کیلئے مذاکرات مصر میں ہوں گے۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ آج قاہرہ کا دورہ کریں گے۔ ہنیہ حماس کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے جہاں ان کے مصری انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل اور دیگر کے ساتھ مذاکرات طے شدہ ہیں۔ گفتگو جارحیت اور جنگ کو روکنے کے لیے ہو گی تاکہ قیدیوں کی رہائی (اور) غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ محاصرے کے خاتمے کے لیے ایک معاہدہ تیار ہو سکے۔ ادھر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے بھی مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی۔
اسحاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں حماس کے ساتھ ایک نئی عارضی جنگ بندی پر رضامند ہے تاکہ فلسطینی گروپ کے زیر حراست مزید قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک اور انسانی توقف اور اضافی انسانی امداد کے لیے تیار ہے۔


































