
لندن : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل اور غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کو غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور جاری نسل کشی کا حصہ قرار دیا۔ برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کے ادارے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسرائیل اور غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کی مذمت کی گئی ہے۔
ایمنسٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مایوس فلسطینیوں کی جانب سے امداد جمع کرنے کی کوشش کے دوران جانوں کا یہ تباہ کن روزانہ کا نقصان اسرائیلی فورسز کی جانب سے جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا نتیجہ ہے۔ جی ایچ ایف کے مراکز کو بوبی ٹریپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایمنسٹی کی سیکریٹری جنرل اگنیس کالمارڈ نے کہا ہے کہ مایوس فلسطینیوں کی جانب سے امداد جمع کرنے کی کوشش کے دوران روزانہ جانوں کا یہ تباہ کن نقصان اسرائیلی فورسز کے جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا نتیجہ ہے۔


































