
بیروت : حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے بہتے لہو کے ہر قطرے کی ذمے داری اسرائیل اور امریکا پر ہے۔بیروت میں پریس کانفرنس کے دوران اسامہ حمدان نے کہا کہ امریکا کا اسرائیل کو مسلسل شہری ہلاکتیں کم کرنے کا کہنا فلسطینیوں کے خون کی بے توقیری ہے۔ امریکا اسرائیلی جارحیت رکوانا چاہتا ہے تو جنگ بندی کی قرارداد ویٹو نہ کرے۔
جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے سے اسرائیل دنیا میں تنہا رہ گیا۔ انہوں نے کہاکہ غزہ کے مستقبل پر باتیں کرنے والے اپنی کوششیں اور وقت بچا کر رکھیں۔ غزہ کا مستقبل اس کےصابر لوگوں اور مزاحمتی ہیروز کے ہاتھوں میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ ایک مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کا لازمی حصہ رہے گا، اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان ہو رہا ہے، نیتن یاہو غزہ میں جنگ ہار رہا ہے۔


































