
تل ابیب: اسرائیل نے پہلی بار تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہاہے کہ ہم حوثیوں کی قیادت کا بھی سر قلم کردیں گے جیسے ہم نے تہران، غزہ اور لبنان میں اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور حسن نصراللہ کے ساتھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس اور حزب اللہ کے دیگر رہنماؤں کو ہلاک کیا، شام میں بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے میں معاونت کی اور ایران کے طیارہ شکن نظام کو تباہ کیا ہے۔


































