Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کا سب سے بڑے نیواتیم ائیر بیس کو نقصان پہنچنے کا اعتراف

ایرانی حملے اسرائیل کے جنوب میں صحرائے نجف میں واقع سب سے بڑے جنگی بیس نیواتیم ائیر بیس کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 5 ایرانی میزائلوں سے نیو اتیم ائیربیس کے 3 رن ویز کو نقصان پہنچا ہے۔ نیواتیم ائیربیس اسرائیل کا سب سے بڑا جنگی بیس ہے، اسرائیل نے اس ائیربیس کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کردی ہیں۔
حملوں کے حوالے سے ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا۔ ایران نے 50 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسرائیل نے ایرانی حملوں کو ناکام قرار دیا ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوج نے اسرائیل پر حملے کیلئے بھیجے گئے 80 سے زائد ڈرونز اور 6 بیلسٹک میزائل تباہ کیے، میزائل اور ڈرونز ایران اور یمن سے بھیجے گئے تھے۔ امریکی کمانڈ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل پر 300 سے زیادہ ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular