Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

آئی ایس او کا یوم القدس سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ

لاہور: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آئی ایس او لاہور کےصدر ذریت عباس کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد اور آئی ایس او پاکستان کی مرکزی قیادت نے بھی خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس او لاہور کے صدر ذریت عباس کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی یوم القدس کے تحت ملک کے گوش و کنار میں ریلیوں کا انعقاد ہوگا۔ کراچی اور لاہور میں یوم القدس کی ریلیوں میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔ اس موقع پر شرکائے اجلاس نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے عنوان سے منائے۔ سندھ، گلگت بلستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کی حکومتیں بھی صوبائی سطح پر یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کریں۔ فلسطین میں نہتے بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے غیور عوام خون کے آخری قطرے تک فلسطینیوں کی حمایت سے دور نہیں رہ سکتے، پاکستان کے غیور مسلمانوں نے ہمیشہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی مخالفت کی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کی۔ ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب فلسطین قبضہ یہود سے آزاد ہوگا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ ظہیر کربلائی، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنما حسنین زیدی اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular