
دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے دوٹوک الفاظ میں کہاہےکہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں پیش رفت کی کمی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ ہم جارحیت کے مکمل خاتمے۔ غزہ سے قابض فوج کے انخلاء اور ناجائز محاصرہ اٹھانے سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم نے اپنے لوگوں کے خلاف جارحیت کو روکنے کے لیے ثالثوں کو مثبت اور ذمہ داری سے جواب دیا۔ لیکن اسرائیل ہمارے لوگوں کے لیے اہم مسائل پر مسلسل تاخیر کر رہا ہے، جب کہ اس کا موقف قیدیوں کی رہائی پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کے خلاف دشمن کی طرف سے کی جانے والی خونریزی کو روکنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کریں گے۔


































