
ابوجا : اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے کہا ہے کہ اسلامی بیداری، اسلامی نظریہ، اسلامی تعلیم یا اسلامی فلسفہ کی طرح نائیجیریا کی اسلامی تحریک بھی ایک نظریہ ہے، ہم نے اسے کبھی نام کے طور پر استعمال نہیں کیا، اور تحریک پر کبھی پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ اسلامی تحریک کو کالعدم قرار دینا کسی کو اپنے مذہب پر عمل کرنے سے روکنے کے مترادف ہے, جو نائجیریا کے آئین کے خلاف ہے۔


































