Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسلامی سر زمینوں کو امریکی اڈوں سے پاک کرنا ہوگا، انصار اللہ

صنعا : یمن کے وزیر اطلاعات ہاشم شرف الدین نے اعلان کیا ہے کہ عرب اور دیگر اسلامی ممالک فلسطین، لبنان اور یمن کے خلاف صیہونی حکومت اورامریکا کی جارحیت کو روکنے کیلئے موثر اقدام کریں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی سرزمینوں کو امریکی اڈوں سے پاک کرنا ہوگا۔ شرف الدین نے مزید کہا کہ چند کے سوا باقی اسلامی ممالک غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دشمن کی نسل کشی کو نظر انداز کر رہے ہیں، عرب اور اسلامی ممالک کو ہوشیار رہنا چاہیے کہ وہ اس اسٹریٹجک غلطی میں نہ پڑ جائیں جو صیہونی اور امریکی جیسے خونخوار دشمن چاہتے ہیں۔ انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ ایسی صورت حال میں داخل ہونے سے گریز کریں جس سے ان کے مابین تفرقہ پیدا ہوا۔ تمام اسلامی ممالک کو یاد رکھنا ہوگا کہ امریکہ اور اسرائیل ہی اسلام و مسلمین کے حقیقی دشمن ہیں.

مزید پڑھیے

Most Popular