
اسلام آباد : جامع مسجد و امام بارگاہ الصادق جی نائن ٹو اسلام آباد پر حملے کی دھمکیاں دینے اور مکتب تشیع کی توہین کیخلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔ جس کی مجلس وحدت مسلمین, شیعہ علما کونسل , امامیہ آرگنائزیشن اور آئی ایس او سمیت تمام جماعتوں, ذاکرین,علمائے کرام نے مکمل حمایت کی ہے۔ الصادق ٹرسٹ کی رہبرکمیٹی کے مطابق نماز جمعہ کا اجتماع تجدید عہد کے عنوان سے منعقد ہوگا جس میں زیادہ سے زیادہ افراد کوشرکت کی اپیل کی گئی ہے. اجتماع سے قبل ہی تکفیری بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئے اور انہوں نے کراچی کمپنی پردھرنا دیکر امن وامان کامسئلہ پیدا کرنے کی سازش شروع کردی ہے.


































