Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسلام آباد: ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا بلوچ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر بلوچ یکجہتی مارچ کے مظاہرین کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور جبری لاپتہ بلوچ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ آپ کا اور ہمارا دکھ ایک جیسا ہے، ہم بھی اپنے درجنوں بے گناہ جوانوں اور ساتھیوں کی جبری گمشدگی کا غم کئی کئی سال سے جھیل رہے ہیں۔ اس موقع پر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری، صدر گلگت بلتستان آغا علی رضوی، صدر وحدت یوتھ تصور علی مہدی، مولانا عیسیٰ امینی، ارشاد بنگش و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular