
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو بلوچ مظاہرین کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچ مظاہرین کو پولیس کی جانب سے مسلسل ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے اسلام آباد پولیس انتظامیہ کو بلوچ مظاہریں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد کی وجہ سے یہ بھائیوں بیٹوں کو یہاں ڈھونڈ رہے ہیں۔ جن کے بھائی باپ بیٹے گمشدہ ہیں وہ وہی جانتے ہیں ان پر کیا گزر رہی ہے۔ وفاقی حکومت کو بھی سمجھ نہیں آتی ہم معاملات کہاں لیکر جا رہے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے شاہراہ دستور ڈی چوک یہاں تو گئی لوگ احتجاج کرتے ہیں۔ قانون ہوتا تو یہ بلوچستان سے یہاں آتے۔ عورتوں اور بچوں کو کچھ ہوا تو انتظامیہ اور پولیس ذمہ دار ہوگی۔ مظاہرین کو تحفظ دینا بھی پولیس کی ذمہ داری ہے۔


































