Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسلام آباد: غزہ مارچ کے شرکا کی پولیس سے جھڑپ، امریکی سفارتخانہ جانے سے روک دیا

اسلام آباد: اسلامی جمعیت طلبا کے غزہ مارچ کے دوران ریڈ زون میں داخلے کی کوشش پر کارکنوں کی پولیس سے جھڑپ ہوئی، کارکنوں کو امریکی سفارت خانے جانے سے روک دیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان اور کاشف چودھری سمیت دیگر کی قیادت میں ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات و دیگر افراد شریک ہوئے۔ سرینا چوک پر اسلامی جمعیت طلبا کے زیر اہتمام غزہ مارچ کے دوران پولیس نے ریلی کو امریکی سفارت خانے جانے سے روک دیا جبکہ کارکنان نے خاردار تاریں عبور کرلی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین کا اصرار تھا کہ وہ ہر صورت امریکی سفارت خانے پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے تاہم پولیس نے شرکاء کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا۔ پولیس کی جانب سے روکنے پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور شرکاء اور پولیس کے درمیان لڑائی اور دھکم پیل ہوئی جبکہ غزہ مارچ کے شرکاء خیابان سہروردی تک پہنچ گئے۔ پولیس اور انتظامیہ سے مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہونے پر سرینا چوک کو بند کرکے وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو سرینا چوک اسلام آباد سے آگے جانے سے منع کیا تو کارکنان نے پولیس پر بوتلیں پھینکنا شروع کردی جبکہ کارکنان نے خاردار تاریں بھی عبور کرلی۔

مزید پڑھیے

Most Popular