Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسلام آباد: مساجد و امام بارگاہوں سے متنازعہ تقریر پر پابندی، تمام کمیٹیاں کالعدم، وقف پراپرٹیز رولز لاگو

اسلام آباد: اسلام آباد کی تمام مساجد اور امام بارگاہیں سرکاری کنٹرول میں لے لی گئی ہیں۔ حکومت نے شہر میں وقف پراپرٹیز (مسجد منیجمنٹ) رولز لاگو کردیے ہیں۔1986 کے رولز کے تحت اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیاں کالعدم ہوگئی ہیں۔ نئے قوانین کے تحت مساجد اور امام بارگاہوں میں ایک وقف منیجر مستند عالم دین متعین کیا جائے گا، وقف منیجر کا مستند عالم دین ہونا یا مسجد اور امام بارگاہ کا بانی ٹرسٹی ہونا لازم ہوگا۔ رولز میں کہا گیا ہے کہ وقف منیجر اس کو متعین کیا جائے گا جو تمام قوانین کا پابند ہو، ایسا شخص جو شیڈول فور میں شامل ہو وہ وقف منیجر نہیں رہے گا۔ہر مسجد یا امام بارگاہ میں تمام امور کا ذمہ دار بھی وقف منیجر ہوگا۔ رولز کے مطابق منتظم مسجد کیلئے بھی مسجد منیجرکی تمام شرائط لاگو ہوں گی، مسجد منیجر کی اجازت کے بغیر کوئی عالم یا واعظ خطبہ جمعہ یا کوئی تقریر نہیں کرسکے گا۔اب مساجد اور امام بارگاہوں سے کوئی متنازع تقریر نہیں ہو سکے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular