
کابل: افغانستان میں دہشت گرد تنظیم داعش طالبان رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ نے ملک بھر میں پولیس کمانڈ کو خط جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ داعش دہشت گرد سینئر طالبان رہنماؤں، صوبائی گورنروں, حکام اور دوسری شخصیات کو خودکش حملوں اور بم دھماکوں سے نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ خط کے مطابق داعش ان کے گھروں اور دفاتر کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ عبدالمتین قانہ نے وزیر داخلہ کے خط کے مندرجات کی تصدیق کی ہے تاہم داعش کے خطرے سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔


































