
تہران : ایرانی حکومت نے دہشت گرد تنظیم داعش کا کرمان میں دھماکے کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق داعش اسرائیل کے لیے کام کرنے والا گروہ ہے۔کرمان دھماکے کی ذمہ داری قبول کرکے داعش اپنے آقا اسرائیل کو بچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کرمان دھماکے کا انتقام لے گا اور اتنا شدید لے گا کہ دشمنوں کو عبرت حاصل ہوگی۔ ایران کسی کو بھی اپنی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے۔


































