
ڈبلن: آئرلینڈ کے وزیرخارجہ مائیکل مارٹن نے فلسطین کو مکمل ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ آئرلینڈ نے یورپی یونین سے اپیل کی ہے کہ فلسطین کو خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا جائے۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے کہا کہ آئرلینڈ بہت جلد فلسطین کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے لیے پرامید ہے۔آئرش وزیرخارجہ نہ نے کہا غزہ میں اسرائیلی مظالم کو بند کرانا ضروری ہے اور آئرلینڈ عالمی سطح پر فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہےگا۔کیونکہ فلسطین کی آزادی عالمی امن کے لیے انتہائی ضروری ہے اور آئرلینڈ غاصبانہ نوآبادیاتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہےگا۔


































