Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عراق کی مزاحمتی تنظیم کا اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ پر ڈرون حملہ

بغداد: عراق کی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیل میں حیفہ بندرگاہ کو ایک بار پھر نشانہ بنادیا۔ بندرگاہ پر واقع آئل ٹرمینل پر دو ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔ یہ باہتر گھنٹوں میں دوسرا بڑا حملہ ہے اس سے پہلے عسقلان کے علاقے بیئرالسبع میں حاتسریم ایئر بیس اور آئل پورٹ سمیت تین اہداف پرحملے کئے گئے تھے۔ صیہونی میڈيا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے بحری دفاعی سسٹم نے کہ جو ایلات بندرگاہ میں نصب ہے کسی بھی طرح کے مشکوک فضائی ہدف کا پتہ لگانے کے لئے ایکٹیو ہوگيا ہے۔ مزاحمتی تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی شہریوں بشمول خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے خلاف کیے جانے والے قتل عام کے جواب میں کئےگئے۔ جب تک صیہونی حکومت غزہ میں خونریزی جاری رکھے گی وہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular